اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بینکوں کی پی آئی اے کو قرض کیلئے کڑی شرائط کا معاملہ،حکومت کا فیصلہ بھی سامنے آگیا

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے تجارتی بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 15ارب روپے کے نئے قرض جاری کرنے کے لیے عائد کڑی شرائط کو قبول کرنےسے انکار کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق 6بینکوں کے اشتراک نے پی آئی اے کو 15ارب روپے قرض جاری کرنے کی پیشکش کی تھیاور اس کے بدلے بین الاقوامی ضمانتیں، معاہدوں کی پاسداری کی یقین دہانی ، پی آئی اے 2طیارے بطور ضمانت کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک سے بھی مراعات کے حصول کی شرائط رکھی تھیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں نے جو شرائط رکھی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی کہ نئے قرض کو پرانے معاہدے کے ساتھ منسلک کیا جائے جس کے تحت 263 ارب روپے کے قرضہ جات کی ادائیگی کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

 وزارت نجکاری نے یہ تمام تجاویز جب وزارت خزانہ کے روبرو پیش کیں تو انھوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ یہ شرائط بینکوں کے مفادات کا تحفظ کرتی ہیں اور بین الاقوامی ضمانتوں کی موجودگی میں یہ شرائط کچھ زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے ترجمان قمر عباسی وزارت کی جانب سے ان شرائط کو رد کرنے کے سوال پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے