اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کسانوں کیلئے خوشخبری: یوریا لیکر پہلا بحری کارگوجہاز آذربائیجان سے کراچی پہنچ گیا

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) کسانوں کے لئے خوشخبری، یوریا لیکر پہلا بحری کارگوجہاز آذربائیجان سے کراچی پہنچ گیا،بحری جہاز سے یوریا کھاد اتارنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے یوریا کا پہلا بحری جہاز پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں اور خوراک کی حفاظت پر توجہ دیتی رہے گی، کھاد کی بروقت درآمد، حکومتی کوششوں سے ہی ممکن ہوئی، ربیع سیزن کی بوائی کے دوران کسانوں کے لئے یوریا کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ کسانوں کی کاشت کے متعلق تمام ضروریات کو یقینی بنائیں گے، تمام پاکستانیوں کے خوشحال مستقبل کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ درآمد فعال حکومتی کوششوں سے ممکن ہوئی، ہمارے لئے فوڈ سکیورٹی بہت اہم ہے، فوڈ سکیورٹی پاکستان کے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کے لئے حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے