21 Dec 2023
(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج 500 روپے کی معمولی کمی آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2035 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔