21 Dec 2023
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے، اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند ہوں گے۔
— SBP (@StateBank_Pak) December 21, 2023
واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا جبکہ مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی،عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔