(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز آفس کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کی دادرسی جاری ہے۔
رواں سال مجموعی طور پر آپریشنز ونگ کو مختلف ذرائع سے 7260 درخواستیں موصول ہوئیں۔ شہریوں کی دادرسی سے متعلق 6907 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ آئی جی کمپلینٹ سیل سے 3507 درخواستیں موصول، 3282 نمٹا دی گئیں۔ سی سی پی آفس سے مارک کی گئی 433 درخواستوں میں سے 422 پر فیصلے کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آنے والے 865 درخواست گزاروں کی 814 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں بذریعہ ڈاک موصول 2182 درخواستوں میں سے 2132 پر کارروائی کی گئی۔ پی ایم ڈی یو سے موصول ہونے والی 49 درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں سے موصول ہونے والی 208 درخواستوں پر بھی کارروائی کی گئی، مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، شہری شکایات کے ازالے کیلئے پولیس کے مختلف فارمز کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، شہری آئی جی کمپلینٹ سیل نمبر 1787، لاہور پولیس کمپلینٹ سیل نمبر 1242 پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔