اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات، صاحبزادہ سیف الرحمان 1615 ووٹ لے کر صدر منتخب

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں صاحبزادہ سیف الرحمان 1615 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔

ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں مخالف امیدوار شیراز الطاف 192 ووٹ لے سکے۔

چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے نو منتخب صدر صاحبزادہ سیف الرحمان اور تمام  جیتنے والے ممبران کو مبارکباد دی۔

صاحبزادہ سیف الرحمان کی کامیابی پر حامیوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ صاحبزادہ سیف الرحمان کو صدر منتخب ہونے پر سوسائٹی ممبران نے بھی مبارکباد دی۔ ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے سالانہ انتخابات میں 1800 سے زائد ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر صاحبزادہ سیف الرحمان کا کہنا تھا میں ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے مجھے چوتھی بار منتخب کیا، انشاءاللہ ہمارے منشور میں ہے کہ ہم ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کا سیوریج دوبارہ ری ویمپ کریں گے، سڑکوں کی ری کارپٹنگ کریں گے، انڈر گراؤنڈ وائرنگ کریں گے، اے بلاک مارکیٹ کو اپ گریڈ کریں گے، ماڈل ٹاؤن کلب میں بڑے ریسٹورنٹس لے کر آئیں گے جن میں تھائی، چائنیز اور دیگر اقسام کے کھانیں ملیں گے، اس کے ساتھ ساتھ بار بی کیو، سنوکر روم وغیرہ بنیں گے اور دفتروں کو مرحلہ وار سولر پر شفٹ کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی میں دیگر مسائل بھی موجود ہیں جن کو ہم آہستہ آہستہ ٹھیک کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے