اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اکبر چوک کے بعد کالج روڈ کی بحالی کا کام بھی شروع

16 Dec 2023
16 Dec 2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے اکبر چوک کے بعد کالج روڈ کی بحالی کا کام بھی شروع کر دیا۔

کالج روڈ پر اسفالٹ ورک، لین مارکنگ ، گرین بیلٹ کا کام کیا جائے گا۔ سڑک پر تجاوزات کے خاتمے کے بعد ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب کا کام بھی کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کالج روڈ منصوبے کی تکمیل کے لئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اکبر چوک پر فلائی اوورز کی تکمیل کے بعد کالج روڈ پر کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت اکبر چوک تا امیر چوک سڑک کی مرمت و بحالی پر کام کیا جائے گا۔ سڑک کی وائیڈنگ، اسفالٹ کے ساتھ ساتھ روڈ کٹ اور روڈ کراسنگ برجز کی بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے کالج روڈ پر بھی ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

اس سے قبل کینال روڈ تا امیر چوک سگنل فری کوریڈور مکمل کیا گیا ہے۔ کالج روڈ امیر چوک تک سڑک کی بحالی کے لئے 62 کروڑ 90 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ منصوبے کے تحت 4.2 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔ سڑک کی تکمیل سے ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن ، پنجاب سوسائٹی کی آبادیوں کو فائدہ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے