اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتانگر فلائی اوور کی مرمت و بحالی کا منصوبہ ادھورا، لاگت میں اضافہ

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) داتا نگر فلائی اوور کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ ادھورا رہ گیا، چار سال کے دوران افراط زر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ایک ارب پچاس کروڑ روپے تک جا پہنچی۔

شمالی لاہور کا اکلوتا فلائی اوور داتا نگر پل زبوں حالی کا شکار ہو گیا، سبزی منڈی کے قریب تعمیر شدہ فلائی اوور کھوکھلا ہوگیا، 4 سال سے بجٹ میں شامل داتا نگر فلائی اوور منصوبے کی بحالی کا کام شروع  نہ ہو سکا بالآخر ایل ڈی اے کو پھر داتا نگر پل کا خیال آگیا،رواں  مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں منصوبہ دوبارہ شامل کر لیا ۔

2017 ءمیں نیسپاک نے پل کو ناقابل استعمال قرار دیا، چار سال کے دوران پل کی مرمت کے لیے مختص رقم خرچ نہ کی گئی،مالی سال23-2022 میں ایل ڈی اے نے مردہ فائل کو دوبارہ زندہ کر دیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے داتا نگر فلائی اوور اور ملحقہ  آبادیوں کیلئے  ایک ارب پچاس کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر دیا،چار سال قبل داتا نگر فلائی اوور کی مرمت اور بحالی کیلئے 90 کروڑ روپے  کا تخمینہ لگایا تھا،اب منصوبے کی لاگت میں 60 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

داتا نگر پل کے 0.58 کلومیٹر حصے کی بحالی کا کام کیا جائے گا،پل گرانے کے  بجائے نئے ڈیک مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے،داتا نگر فلائی اوور پر کارپٹنگ ہو گی، داتا نگر فلائی اوور کی مرمت و بحالی کا کام چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے