(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ الیکشن میں التوا کا جوازنہیں ہے، ڈسٹرکٹ افسران کوآراونہیں بنایا جاسکتا اس سےدھاندلی ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن کےآراوازسےمتعلق نوٹیفکیشن سےالیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےپہلےبھی انتخابات ملتوی ہونےکا بہانہ بنایا، الیکشن کمیشن کےمطابق 8فروری کوانتخابات ہونے ہیں، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہےکہ8فروری کوالیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے درمیان الیکشن کروانے کا معاہدہ موجود ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پہلے سے یہ ہی تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔