اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹھوکر: عوامی رکشہ یونین کا بھتہ خور مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں عوامی رکشہ یونین کی جانب سے بھتہ خور مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

آٹو رکشہ چلا کر روزی روٹی کمانے والے افراد بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے،صدر عوامی رکشہ یونین حاجی رفاقت علی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی مظاہرہ میں شرکت کی،رکشہ ڈرائیورز نے بھتہ خور مافیا اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

رکشہ ڈرائیورز نے الزام لگایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ کی بااثر شخصیات پولیس اور سیاسی نمائندوں کی ملی بھگت سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کرتی ہیں،ہر رکشہ والے سے روانہ 120 روپے بھتہ لیا جاتا ہے جو دینے سے انکار کرے اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ متعدد بار پولیس سے شکایات کیں مگر پولیس بھتہ مافیا کی پشت پناہی کرتی ہے،بھتہ وصولی کے باعث غریب رکشہ ڈرائیورز کا روزی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی معاملے کا نوٹس لے کر بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے