اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں پیش کردی۔

ایف آئی اے کی سپیشل سینٹرل کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس کی سماعت ہوئی، سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے کیس پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل حکام نے چودھری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا، سابق وزیراعلیٰ  کی  طبیعت ناساز ہے وہ سفر نہیں کر سکتے۔

عدالت نے  آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مونس الہٰی کو لندن میں نوٹس بھجوانے کی رپورٹ پیش کی جائے۔

بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی اور ان کے فرزند مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیس کی سماعت  4 جنوری تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے