اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے آر اوز کی فہرست مرتب کر لی

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مرتب کر لی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے بیوروکریسی کے افسران کی بطور ڈی آر اوز اور آر اوز تقرری کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، حکام نے تمام افسران سے فرداً فرداً رابطہ کر کے کنفرمیشن کے بعد فہرست تیار کی۔

الیکشن کمیشن حکام نے فہرست کمیشن کو بھجوا دی، کمیشن کی منظوری کے بعد آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا مجوزہ شیڈول بھی تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی آر اوز کو ایک روزہ ٹریننگ صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں دی جائے گی، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل آفس میں ٹریننگ دی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرز ڈی آر اوز سے حلف لیں گے۔

ڈی آر اوز اپنے اپنے اضلاع کے آر اوز سے حلف لیں گے، تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ڈی آر اوز اور قومی اسمبلی کے لئے آر اوز اے ڈی سی کو تعینات کیا جا رہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر آر اوز لگایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے