اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کی سزا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے تو حیرت ہے الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے، ان کی انا کی تسکین ہو گی بانی پی ٹی آئی اب پارٹی سربراہ نہیں رہے، مجھے یاد ہے پرویز مشرف کی بھی خواہش تھی نواز شریف اور بے نظیر بھٹو پارٹی ہیڈ نہیں ہوں گے، نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو صدر اور پی پی پی نے مخدوم امین فہیم کو صدر بنایا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے اپنے دلائل میں واضح کہا تھا سزا کے فیصلے کو بھی معطل کریں، ہو سکتا ہے یہ بات تحریری طور پر درج کرنے سے رہ گئی ہو، جاوید ہاشمی کے کیس میں سزا اور فیصلہ معطلی کی بات کی گئی ہے، سپریم کورٹ کے 3 ججز جنہوں نے فیصلہ دیا تھا ان تینوں کو چیف جسٹس بننا ہے، انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا سزا کے ساتھ فیصلہ معطلی بھی ہوتی ہے، میں نے ریکارڈ پر کہا تھا کہ سزا کے ساتھ فیصلہ بھی معطل کریں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے