اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بنچ کو ارسال

11 Dec 2023
11 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو بھجوا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فل بنچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بنچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا؟ بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کو بھجوا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے