اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 25 ہزار185 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

09 Dec 2023
09 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 ہزار185 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ 1510دودھ بردار گاڑیوں میں سپلائی کئے جانے والے 11 لاکھ 59 ہزار 810 لٹردودھ کی چیکنگ کی گئی۔ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 25 ہزار 185 لٹر دودھ تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے لاہور ڈویژن میں 370، فیصل آباد 358، ساہیوال 136، راولپنڈی 77، گوجرانوالہ 301، سرگودھا 205، ملتان 199 اور مظفرگڑھ ڈویژن میں 161 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ ایل آر کم، پانی کی ملاوٹ اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزاء استعمال کرنے پر دودھ تلف کیا گیا۔

انہوں نے کہا شہروں میں داخل ہونے والی ہر دودھ بردار گاڑی کو چیک کر کے ہی شہر میں جانے دیا جائے گا، دودھ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری رہے گا، داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں موجود دکانوں پر بھی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، ملاوٹی، جعلی خوراک کا کاروبار کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے