اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میرے مطابق تاحیات نااہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے، اعظم نذیر تارڑ

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کا کیس صرف نواز شریف کا نہیں۔ میرے مطابق تاحیات نااہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون ختم ہو چکا ہے، اگر سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کو مقرر کر دے تو لوگوں کے خدشات بھی دور ہو جائیں گے، سپریم کورٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے۔

لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے، سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی، بلاول بھٹو ہمارے لئے قابل احترام ہیں، خواہشات رکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے، اس کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سے بچانا مشکل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے