اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

43 برس بعد کالج آف نرسنگ کی سنی گئی، وزیراعلیٰ کا اپ گریڈ کرنے کا حکم

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہورنیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ اورکالج آف نرسنگ کا دورہ کیا۔

 کالج آف نرسنگ کی انتہائی بری حالت،کمروں میں گنجائش سے زیادہ چارپائیاں، ناکافی رہائشی سہولتیں،دیواریں سیم زدہ، پینٹ خراب اور صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خراب صورتحال کا فوری نوٹس لے لیا،43 برس بعد کالج آف نرسنگ کی سنی گئی، وزیراعلیٰ نے کالج آف نرسنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نرسنگ ہاسٹل کے کمروں کا معائنہ کیا،زیر تعلیم نرسنگ طالبات سے مسائل پوچھے،طالبات نے رہائش کی ناکافی سہولتوں کے بارے میں شکایات کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9 کروڑ روپے کی لاگت سے کالج آف نرسنگ کی تعمیروبحالی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کو اپ گریڈیشن پروگرام میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کیفے ٹیریا کو مناسب جگہ پر منتقل کرکے اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے حکم دیا کہ ایم ایس کے علاوہ تمام انتظامی دفاتر بیسمنٹ میں منتقل کیے جائیں ۔ علاوہ ازیں ہسپتال کے عقب میں واقع غیر ضروری تعمیراتی سٹرکچر کوختم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کیلئے لیب کو ہسپتال کے اندرمناسب جگہ پرمنتقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی مین بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے