اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میو ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ

05 Dec 2023
05 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی رات گئے میوہسپتال پہنچے، انہوں  نے چلڈرن ایمرجنسی اور مین ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کامو ں پر پیشرفت کاجائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے چلڈرن ایمرجنسی میں موجود خواتین سے بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

محسن نقوی چلڈرن ایمرجنسی میں گئے تو وہاں فلورز پر مزدور غائب تھے  اور کوئی کام نہیں ہورہا تھا، وزیراعلیٰ نے چلڈرن ایمرجنسی کے فلورز کی اپ گریڈیشن کا کام 3شفٹوں میں کرنے کی ہدایت کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے چاروں فلورز پر گئے اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک میں جاری کاموں پر اطمینان کااظہار کیا  اور ایمرجنسی بلاک کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ بلاک میں فرشوں پر ٹائلز لگانے اور وائرنگ کاکام تیز ی سے جاری ہے، ایئر کنڈیشن سسٹم کی تنصیب بھی شروع کردی گئی ہے، اپ گریڈیشن کا کام رواں ماہ مکمل کرلیاجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے