اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کی معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 25.5 سے 26.5 فیصد تک متوقع ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے