اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں،5 خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 14 کارروائیوں کے دوران 241 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ پانچ خواتین سمیت14ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، ملتان، پشاور،اسلام آباد، کراچی،فیصل اباد،اوکاڑہ،خیبر،پنجگور،تربت میں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر خاتون کے بیگ سے 1 کلو 942 گرام آئس برآمد کی گئی ، کراچی کی رہائشی مُلزمہ پرواز نمبر جی ایف 0767 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہی تھی۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر کیو آر 617 قطر جانے والا مسافر خاتون سمیت گرفتار کرلیا گیا ، ساہیوال کے رہائشی ملزمان کے بیگ سے 855 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 995 گرام آئس برآمد کرلی گئی ، پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر کیو آر 601 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں واقع 26 نمبر چونگی کے قریب ساہیوال کے رہائشی دو ملزمان سے 1 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی ، 26 نمبر چونگی کے قریب خاتون کے قبضے سے 500 گرام چرس اور 250 گرام آئس برآمدکی گئی۔

اورنگی ٹاؤن کراچی میں دو خواتین کے قبضے سے 22 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ پتوکی ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی، ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کامل پور انٹرچینج فیصل آباد کے قریب بس میں سوار ملزم سے 3 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کی گئی ، چراغ آباد انٹرچینج فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 46 کلو 800 گرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈائیوو بس ٹرمینل اوکاڑہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمدکرلی گئی جبکہ ایک اور کارروائی میں زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 19 کلو چرس برآمدکرلی گئی ۔

ایک اور کارروائی پنجگور میں کی گئی جہاں غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 80 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ، پسنی روڈ تربت کے علاقے میں چھپائی گئی 50 کلو چرس برآمد کی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے