اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس پارٹی پر حملے کا کیس، سابق ایم پی اے نذیر چوہان و دیگر بری

01 Dec 2023
01 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پارٹی پر حملے کے کیس میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر آٹھ ملزموں کو مقدمے سے بری کر دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گُل خان نے نذیر چوہان سمیت دیگر کے خلاف پولیس پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

دوران سماعت ملزموں نذیر چوہان ، سعد نذیر ، عابد علی ، رفاقت علی ، حافظ رضوان، قاسم، فیصل مقبول اور قمر عباس نے  حاضری لگوائی، انسپکٹر قمر ساجد، سب انسپکٹر علی حسنین اور محرر قاسم سمیت آٹھ گواہوں نے  بیان عدالت کے سامنے ریکارڈ کروائے۔

نذیر چوہان کے وکلا ء  وسیم عباس اور عمران ہمایوں نے دلائل مکمل کیے، عدالت نے کیس میں آٹھ گواہوں کے بیان قلم بند کیے۔

ملزموں کے وکلاء  کا دلائل میں کہنا تھا کہ نذیر چوہان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ملزموں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ،عدالت   بری کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم پی اے نذیر چوہان،انکے صاحبزادے سعد نذیر سمیت آٹھ ملزموں کو مقدمے سے بری کر دیا۔

نذیر چوہان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ملک کو بیرونی طاقتوں سے محفوظ کیا،ملک میں منفی سیاست ختم کرنے اور رواداری  کی سیاست کے فروغ کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان اور دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں پولیس پر حملے  کا مقدمہ درج تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے