اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بیرسٹر علی گوہر نگران چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے نامزد

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن نہیں لڑ رہے ، بیرسٹر علی گوہر کو نگران چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے ترجمان رؤف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی نے 2021 اور 22 میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن کے پاس گئی اور دستاویزات پیش کئے، الیکشن کمیشن نے کہا ہم مطمئن ہیں کہ آپ نے یہ الیکشن کرایا تھا۔

علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا معاملہ آیا تو فیصلہ کیا کہ دونوں راستے اپنائیں گے، اپیل بھی کریں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے، کل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوراً انٹراپارٹی الیکشن کرائیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کل کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، میں جنرل الیکشن میں حصہ لینا چاہتا ہوں، جب تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا چیئرمین انٹرپارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے ، انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کیلئے بہت سی قد آور شخصیات کے نام آئے، انٹراپارٹی الیکشن میں قائم مقام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر صاحب ہوں گے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرے پاس چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کوئی الفاظ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں چاہے وہ جیل کے اندر ہیں یا باہر ہیں ، میں اس وقت تک ذمہ داری نبھاؤں گا جب تک چیئرمین پی ٹی آئی واپس نہیں آ جاتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے