29 Nov 2023
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے نگران حکومت پنجاب کی 875 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا۔
پنجاب کی 876 نئی سکیموں میں سے صرف ایک کو منظوری مل سکی، قبرستان کے حوالے سے بھجوائی گئی واحد سکیم کی منظوری دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے صرف نئے قبرستان کی دس ملین روپے کی سکیم کی اجازت دی۔