اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قائد ن لیگ نواز شریف نے انتخابی منشور کے ابتدائی نکات کی منظوری دیدی

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے انتخابی منشور کے ابتدائی نکات کی منظوری دے دی۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر 15 اہم نکات منشور میں شامل کئے گئے ہیں، منشور کے اہم نکات میں عدالتی نظام میں اصلاحات سرفہرست ہیں، آئینی اصلاحات، گڈ گورننس، پولیس اصلاحات منشور کا حصہ ہوں گی، منشور میں موجودہ معاشی چیلنجز کا حل اور روڈ میپ دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے گا،غربت کا خاتمہ اور روڈ میپ منشور کا حصہ ہوگا، خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام اور قومی دفاع بھی منشور میں شامل ہو گا، سول سروسز میں اصلاحات سے متعلق بھی اہم نکات منشور میں شامل کئے جارہے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا بھی منشور کا حصہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی، آبادی پر کنٹرول اور صحت و خوراک کا تحفظ منشورکا حصہ ہوں گے، کسانوں، مزدوروں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کے معاشی حقوق سے متعلق اہم پالیسیاں بھی شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ تعلیم، صحت ، ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے منشور میں اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  پارٹی کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے، ہم صرف وعدے نہیں کریں گے،ماضی کی طرح عمل کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی روایت اور تاریخ رہی جو وعدے کئے وہ پورے کئے، ن لیگ کے منشور کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستانی عوام کی ترقی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے