اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں ووٹ مانگنے جانے والوں کو لگ پتا جائے گا: شیخ رشید

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، میری کیا اوقات میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، عوام میں جذبہ نہیں ہے ،بھوک ،ننگ اور مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، غریبوں نےآٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے، عوام کے حالات زندگی ان کے بس سے باہر ہوگئے ہیں، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں 10تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتوائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے، 30تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، مجھ پرٹوٹل 68کیسز بنے ہیں،اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے