اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کے صبح سویرے دورے، بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

26 Nov 2023
26 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے علیٰ الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کے دورے، وزیراعلیٰ نے بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا۔ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟،ایل ڈی اے حکام وزیراعلیٰ کے سوال پر لاجواب ہوگئے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈرپاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز اور نکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی ہدایت کی۔

 صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر،ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے