اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سے پولنگ سٹاف کی فہرستیں مانگ لیں

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر صوبوں سے پولنگ سٹاف کی فہرستیں مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے 10 لاکھ پولنگ سٹاف کی ضرورت ہو گی، آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرستیں بھی طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری توانائی کو بھی مراسلہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی سے بھی افسروں کی فہرست مانگ لی، الیکشن کمیشن کا گورنر سٹیٹ بینک کو بھی مراسلہ جاری، الیکشن کمیشن نے نیشنل بینک اور متعلقہ بینکوں کے افسروں کی بھی فہرستیں مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل سے بھی افسروں کی فہرست طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز کو جلد فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے