اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تکنیکی وفد ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے، ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز کیلئے سکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس پالیسی کے ذریعے مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں کی گئی ترامیم آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی، ٹیکس پالیسی اور انفورسمنٹ میں بہتری کیلئے تکنیکی وفد سے ایک ہفتہ تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے