اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ نشتر کالونی میں پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) تھانہ نشتر کالونی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ ہلاک ہونے والے ملزم جاوید اقبال کے بیٹے حمیر جاوید کی مدعیت میں 302 کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں اے ایس آئی ریاض ،غلام مصطفیٰ اور مبارک علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرے والد جاوید اقبال کو اغوا کیا گیا ، اغوا کے بعد میرے والد کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، اے ایس آئی ریاض اور دیگر پولیس اہلکار لاش جنرل ہسپتال میں پھینک کر فرار ہو گئے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش ہو گی، اے ایس آئی ریاض گرفتار ہے قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چوری کے الزام پر پولیس نے جاوید اقبال پر تشدد کیا تھا جس پر اسکی موت واقع ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے