اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ تھے۔

دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کب کا ہے؟۔

 وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بالواسطہ یا بلا واسطہ ریاست کو نقصان نہیں پہنچایا، جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کے کردار کا تعین ہوا؟، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسد عمر کو چھوڑ دیا گیا اور اعظم خان کو ملزم سے گواہ بنا دیا گیا، اس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ پہلے کیس میں کہا گیا تھا کہ اعظم خان ملزم ہے۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف بنایا گیا سائفر مقدمہ خارج کیا جائے، درخواست میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے 27 اکتوبر کو سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے