اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر وزیر اعظم اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی کیلئے قائم وزراء کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے طلبا کی عدم بازیابی پر وزیراعظم کو 29 نومبر کو طلب کر لیا۔

بلوچ طلباء جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزراء کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

عدالت نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو بھی طلب کریں گے اور وزیر انسانی حقوق کو بھی بلائیں گے، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن عدالت کر رہی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں؟، کیا اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم اور وزراء کو طلب نہ کرنے کی استدعا کر دی۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں، سب مذاق بنایا جا رہا ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہوگی کہ اس ملک کے لوگوں کے ساتھ، جب لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ وزارت دفاع سے کون ہے؟، جس پر وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے کہا کہ وزیر دفاع کو کہیں اگلی سماعت پر پیش ہوں، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم استدعا کر رہے ہیں وزراء کو نہ بلایا جائے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حقوق کی بات کر رہے ہیں، 7 روز کا وقت دیتا ہوں، عمل درآمد کریں، بلوچ طلباء کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلباء پیش کریں ورنہ وزیر اعظم پیش ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے