اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: فرد جرم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی التوا کی استدعا منظور

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے سپریم کورٹ سے التوا کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ آیا ہے، کل کے فیصلے کا جائزہ لے کر اس کی روشنی میں درخواست میں کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں۔

اس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تو نیا آرڈر آیا ہے، جس آرڈر کے خلاف آپ کی یہ اپیل ہے اسے ہم ابھی بھی سن سکتے ہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف آپ نئی اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس اپنی باری پر سنا جائے گا۔

وکیل حامد خان نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے التوا دے دیں، جس پر عدالت نے حامد خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے