اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: حارث کی دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی دورہ آسٹریلیا سے دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے ٹیسٹ ٹور کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا گیا تاہم اس میں حارث رؤف شامل نہیں تھے، ان کی جانب سے آخری لمحات میں ٹور سے دستبرداری اختیار کی گئی جس پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

خود نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی فاسٹ باؤلر کے اس فیصلے پر مایوس دکھائی دئیے، انہوں نے اسے پاکستان کرکٹ کیلئے بھی نقصان دہ قرار دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران وہاب کا کہنا تھا کہ حارث رؤف ایک امپیکٹ پلیئر ہے اور ہمیں ان کی صلاحیتوں سے ٹیسٹ کرکٹ میں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، ہم نے ان سے صرف ایک دن میں 10 سے 12 اوورز کرانے کا مطالبہ کیا، اتنے تو وہ حال ہی میں ون ڈے کرکٹ میں کرتے رہے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ان سے بات کی تھی مگر وہ راضی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے وہ باؤلرز جو 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں وہ ان فٹ ہیں، اس لیے ایک پلیئر ہونے کے ناطے آپ کو قربانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو پاکستان کیلئے کھیلنا چاہیے نہ کہ پیٹھ دکھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے