20 Nov 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہےکہ آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہاکہ آسٹریلیا نے بتادیا ہار نہیں مانتے، آسٹریلیا نے دکھا دیا کہ سب آپ کے خلاف ہوں پھر بھی جیت سکتےہیں۔انہوں نے کہ آسٹریلیا کی پاکستان کےساتھ سیریز مشکل ہوگی۔
عماد وسیم کامزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ فائنل میں کرکٹ جیتی ہے اورکرکٹ نے بتادیا جو جان مارے گا وہ جیتےگا۔