اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سمن آباد انڈر پاس سے ملحقہ نئی سروسز بچھانے کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوا

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) سمن آباد انڈر پاس سے ملحقہ نئی سروسز بچھانے کے منصوبے پر عمل درآمد نہ ہوا۔ فنڈز دیگر مقاصد پر خرچ کر دیئے گئے۔

انڈر پاس کے ساتھ سیوریج کی مرکزی لائن بچھانے کے لیے 33 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔ ایل ڈی اے نے فنڈز سیوریج لائن کے بجائے دیگر مقاصد پر خرچ کر دئیے۔ سمن آباد انڈر پاس کی تزئین و آرائش پر سیوریج کے فنڈز خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ماضی میں واسا کی بوسیدہ اور ناکارہ سیوریج لائنیں ٹوٹنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ گلشن راوی مین بلیوارڈ کے نیچے گزرنے والی سیوریج لائن تین بار ٹوٹ چکی ہے۔ واسا نے مٹی اور ریت ڈال کر شگاف بھر دیا۔ گلشن راوی مین بلیوارڈ کے نیچے 48 انچ کی سیوریج لائن گزر رہی ہے۔ سیوریج لائن کو میعاد پوری ہونے کے باوجود تبدیل نہ کیا گیا۔ واسا کی مرکزی سیوریج لائن پر بھی کراؤن فیل ہونے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ سیوریج لائن تبدیل نہ ہونے سے انڈر پاس کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ انڈر پاس سے ملحقہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کا کام کیا ہے تاہم مرکزی سیوریج لائن کی تبدیلی واسا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے