اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو مہنگائی سے ایسے نجات دلائیں گے جیسے لوڈ شیڈنگ سے دلائی تھی: شہباز شریف

17 Nov 2023
17 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

سابق ارکان قومی اسمبلی چودھری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن کی پارٹی صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر بات ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہو گی، مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا۔

سابق وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے