اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی، پالیسی منظور

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) رواں سال حج کیلئے جانے والے عازمین کیلئے حج پیکیج میں بڑی کمی کر دی گئی۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی منظور کر لی ہے، رواں برس حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو، پاکستان میں آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا، ہم حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا، حج پیکیج میں 1 لاکھ روپے کمی کی ہے۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج 2024 ڈیجیٹلائزڈ ہوگا، ہم تمام 90 ہزار عازمین حج کو ایک ایک سوٹ کیس دیں گے، اس سوٹ کیس میں کیو آر کوڈ لگے گا اب حاجی جدید ایپ کے ذریعے گم نہیں ہو سکے گا، ہر حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا، 40 روز تک ہر حاجی ایسے ہی موبائل استعمال کرے گا جیسے پاکستان میں کرتا ہے، ایک موبائل کمپنی سے بات کر لی ہے، اگر نیٹ کام نہیں کرے گا تب بھی ایپ چلے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کی حاجی خواتین ملک کی نمائندہ ہیں، ہم حج کرنے والی خواتین کو عبایا بھی فراہم کریں گے، عبایا کے پیچھے پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہے، حج پالیسی 2024 پر تین ماہ کام کیا، چاہتے تھے کہ ہم حجاج کی دعائیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی، سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا، کل یہ پالیسی کابینہ سے منظور ہوچکی ہے، فواد حسن فواد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، حج کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ہم نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز کا بھی معائنہ کر لیا ہے۔

نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ایئر ٹکٹ سستا ہو اس سلسلے میں ہماری میٹنگ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے