اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

11 Nov 2023
11 Nov 2023

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے، انہوں نے 21 جنوری 2023ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

طبی عملے کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی جس پر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا جن میں بخار اور ڈائریا بھی شامل تھا، ناساز طبیعت کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، وہ ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے جنہوں نے 21 جنوری 2023ء کو بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھایا۔

اعظم خان نے ستمبر 1990ء سے جولائی 1993ء تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سر انجام دیے، انہوں نے 24 اکتوبر 2007ء سے یکم اپریل 2008ء تک بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔

اعظم خان جنوری 1997ء سے 6 جون 2007ء تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہے جبکہ وہ 2018ء کے نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ:

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کی تکلیف دہ خبر ملی، وہ یقینا ایک ایماندار اور نیک انسان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی:

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل و عیال کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

بلاول بھٹو زرداری:

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعظم خان نے اہم ترین انتظامی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اعظم خان کے عوام کی خدمت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم اعظم خان کی مغفرت کرے، ان کے بلند درجات کرے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف:

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر انتہائی دکھ ہوا، ان کی مخلصانہ عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے