اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا دورہ،پیشرفت کا جائزہ

10 Nov 2023
10 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے25 روز میں راولپنڈی رنگ پراجیکٹ کا تیسرا دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خصالہ خورد اڈیالہ انٹرچینج کی سائٹ کا معائنہ کیا اور ارتھ ورک کا مشاہدہ کیا،محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کمشنر راولپنڈی اور ایف ڈبلیو او کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

ایف ڈبلیو او حکام نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ38.3 کلومیٹر طویل اور چھ لین پر مشتمل ہے،  رنگ روڈ کے بانتھ اور چک بیلی انٹر چینج پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نیسپاک نے رنگ روڈ منصوبے سے متعلق ضروری ڈرائینگ بھی فراہم کر دی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ رنگ روڈ کے لئے مطلوبہ اراضی مکمل طور پر کنسٹرکشن ورک کے لئے کنٹریکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے ،  راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیرکے لئے ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے، کام پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے، سب ویز،نکاسی آب کے راستوں اور روڈزسیکشن کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 38کلومیٹر طویل پورے روٹ کا فضائی معائنہ کیا اور جاری کاموں کا مشاہدہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے،  راولپنڈی رنگ روڈ کو جتنی جلد ممکن ہو مکمل کیا جائے، رنگ روڈ کی تکمیل سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

کمشنر راولپنڈی ،آرپی او،سی پی او،ڈپٹی کمشنر اور ایف ڈبلیو او کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے