اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے پیار کرے: نور ظفر خان

09 Nov 2023
09 Nov 2023

(محمد بلال) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نور ظفر خان نے کہا ہے کہ وہ اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرتا ہوگا، اس کے لیے گلوکار یا اداکار ہونا ضروری نہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نور ظفر نے دنیا ٹی وی کے مقبول ترین شو"مذاق رات " میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر  گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے اداکارہ کی شادی کے حوالے سے سوال کیا جس پر نور کا کہنا تھا کہ میں صرف اس شخص سے شادی کروں گی جو مجھ سے محبت کرے، میرا بہت سارا خیال رکھے، مذکورہ شخص کا تعلق چاہے کسی بھی شعبے سے ہو، اس کا اداکار یا گلوکار ہونا لازم نہیں ہے۔

کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار مجھے پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر میں سکرپٹ کو مسترد کردیتی ہوں اور ڈراموں میں کام نہیں کرتی، میں سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہوں جس میں میرا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے۔

معاوضے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ  مہنگائی کے تناسب اور ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہوں، جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ اور مہنگائی بڑھتی ہے، میں بھی اپنا معاوضہ بڑھا دیتی ہوں۔

 تاہم پروگرام میں اداکارہ  نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک پراجیکٹ کا وہ کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے