اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منفرد لب و لہجے کے شاعر جون ایلیا کی آج 21 ویں برسی منائی جا رہی ہے

08 Nov 2023
08 Nov 2023

(لاہور نیوز) منفرد لب و لہجے کے شاعر، نامور ادیب اور دانشور جون ایلیا کی آج 21 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

جون ایلیا کا اصل نام سید اصغر جون تھا وہ 14 دسمبر 1931ء کو بھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی، ان کا پہلا شعری مجموعہ 1991ء میں  شاید  کے نام سے شائع ہوا، منفرد شاعری کی بدولت وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

جون ایلیا کے شعری مجموعوں میں ’یعنی‘، ’گمان‘، ’لیکن‘، ’گویا‘ اور ’امور‘ شامل ہیں، انہوں نے شاعری کے علاوہ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا، جون ایلیا نے دنیا کی 40 کے قریب نایاب کتابوں کا ترجمہ بھی کیا۔

سن 2000ء میں بے پناہ ادبی خدمات پر حکومت پاکستان نے جون ایلیا کو صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی عطا کیا، منفرد اسلوب اور غیر معمولی شخصیت کے مالک جون ایلیا 72 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 8 نومبر 2002ء کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے