اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبور میری زندگی، بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں:علی انصاری

04 Nov 2023
04 Nov 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار علی انصاری نے کہا ہے کہ اہلیہ صبور میری زندگی کا حصہ ہے، وہ مجھ سے بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں۔

حال میں اداکار علی انصاری نے غیر ملکی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے  مختلف موضوعات سمیت اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور اہلیہ صبور علی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی انصاری نے کہا کہ   میں  نے صبور علی کے ساتھ ارینج میرج کی تھی تاہم میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ مختلف ڈراموں میں کام کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔

ارینج میرج کے فوائد کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ  ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صبور میری زندگی کا حصہ ہے، وہ مجھ سے بات نہ کرے تو خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے