اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

800 سے زائد پروازیں کینسل ہونے کے بعد پی آئی اے آپریشن بحال ہونے لگا

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن کا فضائی آپریشن 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کے بعد اب بحالی کی جانب گامزن ہے۔

پی آئی اے کی آج مجموعی طور پر 45 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن  ہوچکا ہے، جس کے مطابق  آج آپریٹ کی جانے والی پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔ اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت اور سکردو کی پروازیں بھی آج آپریٹ کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 8 دن کے بعد کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آج بحال ہو رہی ہیں۔

قبل ازیں ایندھن اور مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی 800 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے قومی ایئرلائن کو 10 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے