تجارت
سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ
30 Oct 2023
30 Oct 2023
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا اور شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ، گیس کی قیمت بڑھنے کا اثر مہنگائی پر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 26 جون 2023 کو شرح سود 100 بیس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔