اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا احتجاج، ٹرین آپریشن گھنٹوں تاخیر کا شکار

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،ملازمین نے مین لائن پر احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے آنے والی ٹرین کو روک لیا جس کی وجہ سے چار گھنٹے تک ٹرین آپریشن بند رہا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے بعد محکمہ ریلوے بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا جس کے باعث انتظامیہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتی ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین نے مختلف دفاتر، ورکشاپس اور انجن شیڈز میں احتجاج کیا۔

ریلوے اولڈ ڈیزل انجن شیڈ اور واشنگ لائن کے ملازمین نے احتجاجاً کام بھی بند کر دیا، مظاہرین نے کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس کو مین لائن پر روک کر دھرنا دیا، ملازمین نے احتجاج کے دوران ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، احتجاج کے باعث پاک بزنس، قراقرم، کراچی ایکسپرس سمیت دیگر ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر ماہ تنخواہ لیٹ کر دی جاتی ہے، متعدد ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی،درجہ چہارم کے ملازمین بھی تنخواہ کو ترس رہے ہیں، ریلوے افسران کی طرف سے پیر تک تنخواہیں ادا کر نے کی یقین دہانی پر ملازمین نے احتجاج ختم کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے