اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جوہر ٹاؤن کے ایکسپو سینٹر میں جاری پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو اختتام پذیر

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن کے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی۔

پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کے اختتامی روز نگران وزیر ہاؤسنگ پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے سٹالز کا معائنہ کیا۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے آب پاک اتھارٹی کے تیار کردہ شمسی توانائی سے چلنے والے موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعریف کی۔ انہوں نے لوکل مینوفیکچررز اور انٹرنیشنل اداروں کو ایک چھت تلے اکٹھے کرنے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔

سید اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ ایسی صنعتی نمائشیں ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایکسپو کے ذریعے مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

سی ای او پنجاب آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ پانی کا عقلمندانہ استعمال ناگزیر ہے، انرجی اور پانی کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

تین روزہ نمائش میں پولینڈ اور کوریا کے سفیر سمیت دیگر نامور شخصیات نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے