اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کا موہلنوال ہاؤسنگ سکیم اور کینال روڈ انڈرپاسز کا دورہ

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے موہلنوال ہاؤسنگ سکیم اور کینال روڈ انڈرپاسز کا دورہ کیا۔

محمد علی رندھاوا نے موہلنوال سکیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا۔ کمشنر نے موہلنوال سکیم کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور سوسائٹی سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

محمد علی رندھاوا نے موہلنوال سکیم کی مساجد، پارک، سڑکوں اور گرین بیلٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کینال روڈ کے انڈرپاسز کا بھی دورہ کیا۔

کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انڈرپاسز جن شخصیات کے نام سے منسوب ہیں انکے نمایاں کارناموں بارے تفصیلات آویزاں کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے