اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یواین و عالمی برادری کشمیریوں، فلسطینیوں سے کیے وعدے پورے کرے:شہباز شریف

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ایک پیغام میں صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے کھلی جارحیت کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر فوج کشی کی، 76 سال سے بھارت عالمی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ناجائز قبضے کو طول دینے کےلئے بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کی سیاہ تاریخ دہرائی، 76 سال میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی جبر واستبداد کا ہر ہتھکنڈا ناکام ہوا ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام اور قیادت کو ان کی دلیرانہ اور عظیم قربانیوں پر مشتمل تاریخی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اس غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں، جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا 76 سال میں حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور بحیثیت مجموعی عالمی برادری کی بڑی ناکامی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں بہتا لہو دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج کے جنگی جرائم، نسل کشی اور تمام مظالم بند کرائے جائیں، ظلم کرنے سے ناجائز قابضین کا قبضہ جائز ہوا ہے نہ ہو گا، عالمی اداروں اور دنیا کو انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون پر یکساں اور بلاامتیاز عمل درآمد کرانا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کے بنیادی انسانی و قانونی حقوق اور استصواب رائے کا حق مل جانے تک اپنے مظلوم بھائیوں بہنوں کی مدد کرتے رہیں گے، شہدا کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی دعا کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے