اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ

26 Oct 2023
26 Oct 2023

(ویب ڈیسک) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

13 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں غذائی اجناس، ادویات، ڈلیوری کٹس، بے بی کٹس، ہائی جین کٹس، مچھر دانیاں اور ضرورت کی دیگر اشیاء موجود ہیں۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ امدادی سامان این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کی مدد سے مصر رفح بارڈر پہنچایا جائے گا، جس کے بعد یہ سامان غزہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امدادی سامان بھجوانے کے حوالے سے این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور غزہ میں بھجوایا گیا امدادی سامان این ڈی ایم اے کے ایس او پیز کے مطابق مینج اور پیک کیا گیا ہے۔

سید وقاص جعفری نے کہا کہ غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک ، طبی امداد اور ہائی جین کی اشد ضرورت ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے صورتحال خراب ہونے کے فوری بعد غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے میسر و موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

متاثرین میں تیار کھانے، خشک راشن، ادویات، ہائی جین کٹس اور ونٹر پیکیج کی فراہمی کا کام جاری ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید 1 ارب روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ امدادی سامان جلد از جلد متاثرین تک پہنچے، پاکستان سمیت دیگر متعلقہ ممالک سے ہماری اپیل ہے سامان کی ترسیل میں اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کریں تاکہ معصوم بچوں، خواتین سمیت عام شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے