اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہرمیں خواتین، بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت میں خواتین اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا جبکہ پولیس کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دیتی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں 9 افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

شیرا کوٹ کے علاقے سے 3 کم سن بہن بھائیوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ نورین بی بی کے بچے 11 سالہ عنبرین، 8 سالہ امدادعلی اور 5 سالہ حیدر علی کو گھر سے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔ چوہنگ کے علاقے سے خاتون 2 بچوں سمیت اغوا کرلی گئی۔ ایمن بی بی اور اس کے 2 بچے 5 سالہ مزمل اور 2 سالہ مہ جبیں چیچہ وطنی سے بس کے ذریعے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ اڈے پراترے، جس کے بعد لاپتا ہوگئے  جبکہ خاتون کا فون بھی بند ہے۔

فیصل ٹاؤن کے علاقے سے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق نظام دین کی بیٹی حمیرا کو سودا سلف لینے جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ اس کے علاوہ ہنجروال کے علاقے میں 12 سالہ لڑکے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ محمد ارشد ساغر کے 12 سالہ بھانجے اکبر علی کو سکول سے واپس جاتے اغوا کیا گیا۔

پولیس  کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے سے 7 سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا۔ افتخار علی کی بیٹی صفیہ بچوں کے ساتھ باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی بھی مغوی کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے